Featuredپاکستان

بار بار باریاں لینے والوں کو انتخابات میں مسترد کرنا ہوگا، عمران خان

کراچی / لاہور / اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بار بار باریاں لینے والوں کو انتخابات میں مسترد کرنا ہوگا۔

عمران خان نے اپنے حلقہ انتخاب اورپارٹی امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانے کیلیے دوروزہ دورے پر بروز منگل کراچی پہنچ کر پر ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو اورمختلف انتخابی حلقوں کے دورے کے موقع پرانتخابی جلسوں سے خطاب کیا، اس موقع پرتحریک انصاف کے صوبائی اورمرکزی رہنما بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

ایئرپورٹ پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نون لیگ کی لیڈرشپ کے محلات کے حوالے سے ان کے صرف دوسوالات کا جواب دیا جائے کہ ان کا اربوں روپیہ ملک سے باہر کیسیگیا؟ اور منی لانڈرنگ کس نے کی؟ انھوں نے کہاکہ اس دفعہ عوام نظریات کوووٹ دے۔
علاوہ ازیں ائیرپورٹ پرپی ٹی آئی کارکنان کی صحافیوں سے بدسلوکی پر صحافیوں نے احتجاج کیا جس کے سبب عمران خان کا قافلہ روک دیاگیا اس دوران عمران خان گاڑی سے اتر کر آئے اور صحافیوں سے معذرت کی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا,کراچی آمد کے بعد عمران خان نے فکس اٹ کے تحت بے سہارا بچوں کے لیے بنائے گئے گھرکا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ عوام کی بنیادی ضروریات انصاف پر مبنی ہیں، کوئی بھی ایک سوراخ سے ڈسا نہیں جائیگا،بار بار باریاں لینے والوں کو انتخابات میں مسترد کرناہوگا،بعدازاں وہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 243 کے علاوہ تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ، علی زیدی ، سیف الرحمٰن کے انتخابی حلقوں این اے 242 ، 244 کے دورے پرروانہ ہو گئے۔

این اے 242 کے علاقے ایوب گوٹھ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہوا، وہ سب نے دیکھ لیا, بارش کے پانی میں عوام کا اربوں روپیہ بہہ گیا,اب اس کا حساب کون دے گا،جوہر چورنگی پرخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میں آج اپنے کراچی کے لوگوں کے ساتھ ہوں میں نے اس لیے کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا جب تک کراچی اوپر نہیں جاتا تب تک پاکستان اوپر نہیں جائیگا اس شہر کو جب تھوڑی سی بھی ٹھنڈ لگتی ہے پاکستان کو زکام ہوجاتا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں چاروں طرف گندگی کے ڈھیر ہیں، جو پیسہ کراچی کا تھا وہ لانچوں میں دبئی جاتاہے، پچیس جولائی کو بڑے مگر مچھوں کو دفن کرینگے، عمران خان نے کہا کہ جوقوم کرپشن پرقابو پالے وہ اوپر جاتی ہے،لیڈرشپ کرپٹ ہوتو قوم مقروض بن جاتی ہے، تحریک انصاف کا امیدوار نہین دیکھنا ووٹ بلے کو دینا ہے پی ٹی آئی کے سات سو امیدوار ہیں جو دونمبری کریگا اسکو جیل میں ڈالوں گا۔دریں اثنا عمران خان نے کہاہے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے جھوٹے نکلے۔

عمران خان نے شہرمیں مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیرس بارش ہو تو سڑکیں نہیں ڈوبتیں، لاہور پر کھربوں روپے لگا ئے گئے لیکن سڑکوں کا برا حال ہے۔، پنجاب میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہے۔

بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے قرض لے کر اورنج ٹرین اور میٹرو بنائی، شہباز شریف کہتے ہیں کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دوں گا، 635 ارب روپے بجٹ کا آدھا لاہور پر خرچ ہوتا ہیاورباقی فنڈ جاتی امرا پر لگا دیئے۔ پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں پانی سے نہیں ڈوبتیں۔

عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کے ہمراہ حلقہ این اے 125کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ عبرت ناک شکست کے خوف سے الیکشن سے رائے فرار چاہتی ہے ،جیسے جیسے الیکشن کا دن قریب ارہاہے کرپٹ اور بددیانت امیدواروں کے چہروں پر ہوائیاں اڑنا شروع ہوگئی ہیں ۔جہاں عوام کے پاس تعلیم نہ ہو وہ یہی کہیںگے کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے حلقے این اے 243 کے دورے کے بعد کھارادر اور لیاری پہنچ گئے، لیاری پولیس چوکی پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے پیچھے رہ گیا ہے اگر ترقی کی رفتار میں کراچی کو سب سے آگے لانا ہے تو 25 جولائی کو گھروں سے نکلنا ہوگا کیونکہ اس دن نئے پاکستان کی بنیاد ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر لوگوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، مخلتف علاقوں کے دورے کے بعد عمران خان بنارس پہنچ گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو عوام کے مستقبل کی جنگ ہے، اقتدار میں آکر پولیس کا محکمہ ٹھیک کرکے چوروں کا احتساب کرینگے۔ اپنے دورے کے پہلے روز عمران خان نے اپنے حلقے کے علاوہ مختلف حلقوں میں بھی پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وہ آج بھی کراچی مختلف حلقوں کے دورے اور انتخابی دفاتر کے افتتاح کے علاوہ کئی ممتاز شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close