Featuredپاکستان

نیب مشتاق رئیسانی سے1ارب30کروڑروپے مالیت کے برآمد اثاثے آج بلوچستان حکومت کے سپرد کرے گا

کوئٹہ :قومی احتساب بیورو نے سابق صوبائی سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی سے1ارب30کروڑروپے مالیت کے اثاثے برآمد کر لئے اور نیب برآمد اثاثے آج بلوچستان حکومت کے سپرد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کے زیراہتمام آج (بدھ کو)ایک تقریب منعقد کی جائے گی ، جس میں چیئرمین نیب اور وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگرشرکا کو مدعو کیا گیا ہے ۔اس تقریب کے دوران نیب بلوچستان مشاق رئیسانی سے برآمد اثاثے بلوچستان حکومت کے سپرد کرے گا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق صوبائی سیکرٹری بلوچستان مشتاق رئیسانی سے1ارب30کروڑروپے مالیت کے اثاثے برآمد کئے گئے ہیں اور مشتاق رئیسانی سے برآمد کیے گئے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنائے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close