پاکستان

10 کشمیری نوجوان کی آنکھیں پیلٹ گن سے متاثر

مقبوضہ کشمیر : مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں زخمی ہونے والے معتدد افراد میں سے چودہ ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں چار کو گولیاں لگیں ہیں جبکہ دس جسم کے مختلف حصوں پر پیلٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔ بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ سرینگر میں چار جبکہ صدر اسپتال سرینگر میں گیارہ افراد کو داخل کیا گیا ہے، جن میں دس پیلٹ گن لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک نوجوان کو قابض فورسز نے اپنے عتاب کا شکار بنایا ہے۔ صدر اسپتال سرینگر میں کل گیارہ زخمی نوجوانوں کو داخل کیا گیا تھا، جن میں دس نوجوان آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک نوجوانوں فورسز اہلکاروں کی جانب سے زدوکوب کئے جانے کی وجہ سے زخمی ہوا تھا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے میڈیا کو بتایا کہ بارہ زخمی نوجوانوں کا اندراج کیا گیا، جن میں ایک نوجوان کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی تھی جبکہ دیگر گیارہ نوجوانوں میں سے دس کی آنکھوں پر پیلٹ لگے ہیں اور ایک پندرہ سالہ نوجوان کو مار پیٹ کرکے شدید زخمی کردیا گیا ہے۔ ادھر سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال میں منگل کو چار زخمی نوجوانوں کا اندراج کیا گیا ہے، جو ٹانگوں پر گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے چار نوجوانوں میں سے تین کی بائیں ٹانگ کو گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ایک نوجوان کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں میں محمد اشرف، عاقب احمد، دانش وانی اور مفصل وانی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close