Featuredپاکستان

سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی پر ہونے والے بم حملے میں جلسہ گاہ کے اردگردکتنے پولیس اہلکارتعینات تھے اور دھماکا کتنی دور ہوا،ابتدائی معلومات سامنے آگئیں

بنوں :جمیعت علماءاسلام کے امیدوار برائے اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہواہے جبکہ بم حملہ کی ابتدائی معلومات سامنے آ گئیں ہیں ۔

آر پی او بنوں کریم خان کانجی ٹی وی چینل کو اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی دھماکے میں محفوظ رہے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری جبکہ زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔ آر پی او بنوں کریم خان کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کے اردگرد40پولیس اہلکارتعینات تھے جبکہ یہاں واک تھرو گیٹ بھی لگایا گیا تھا اور جلسہ گاہ سے 50 میٹر دور دھماکا ہوا ہے ،لگتا ہے دھماکاخیزموادموٹرسائیکل میں لگایاگیاتھا جبکہ دھماکاحوید بازارمیں کارنرمیٹنگ ختم ہونے کے بعد ہوا۔

واضح رہے کہ اکرم خان درانی این اے 35 پرعمران خان کے مدمقابل ایم ایم اے کے امیدوار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close