کوئٹہ :قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کرپشن کے الزام میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سینئرکلرک کوگرفتارکرلیا۔
نیب بلوچستان کے مطابق کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈ پٹی ڈائریکٹر اور سینئرکلرک پر سرکاری پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کاالزام ہے اور دونوں ملزمان محمدکریم اورطارق محمودکو عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈلیاجائےگا۔