بلاول بھٹو 21 جولائی کو تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو "21”جولائی بروز ہفتہ کو تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرینگے بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریاں زور شور کےساتھ جاری ہے پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم سراج سومرو کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا ۔
تھری باشندوں کا کہنا ہےکہ وہ بی بی کے بیٹے بلاول کا شاندار تاریخی استقبال کیا جائے گا تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو تھرپارکر کے حلقے پی ایس "55”کی صوبائی نشست پر امیدوار قاسم سراج سومرو اور تھر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی مہم کے سلسلے میں پچیس جولائی بروز ہفتہ ننگرپارکر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے بلاول بھٹو کے ہمراہ مخدوم جمیل الزماں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سینٹر کرشنا کماری سینٹر انجینئر گیانچد سمیت دیگر مرکزی قیادت بلاول بھٹو کے ساتھ ہوگی پیپلزپارٹی سندھ کے مرکزی رہنما اور سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں اپنے مریدین کو تھرپارکر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کےلیے خصوصی ہدایات بھی جاری کرینگے۔
"نیڈیا قاسم سراج سومرو نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا ننگرپارکر میں جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا یہ جلسہ ماضی کے ریکارڈ توڑ دے گا اور انشاءاللہ تھر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریں گی تھر کی عوام بی بی کے بیٹے بلاول بھٹو پر اپنی محبت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے شدید بےچینی سے منتظر ہے بلاول بھٹو کے جلسے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گی ہے ایک وسیع اسٹیج اور پنڈال سجادیا گیا ہے پنڈال گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں بھی لگادی گئی ہے .