مانسہرہ:عدالت نے این اے 14 مانسہرہ میں الیکشن ملتوی کرنے کی کیپٹن صفدر کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر نے این اے 14 مانسہرہ میں الیکشن ملتوی کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے،کیپٹن(ر)صفدرکے وکیل نے الیکشن روکنے کی درخواست دائرکی،عدالت نے این اے 14 پرالیکشن ملتوی کرنے کی استدعامستردکردی۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے اورہ وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں،کیپٹن صفدر این اے 14 مانسہرہ سے ن لیگ امیدوار تھے تاہم سزا کے بعد ان کے بھائی کو آزاد حیثیت میں کھڑا کیا گیا ہے ۔