الیکشن 2018، نوازشریف بیٹی سمیت جیل میں لیکن بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ایک عرصے بعد برطانیہ سے خبرآگئی
لندن:ملک بھر میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم دوسری جانب نوازشریف کی اہلیہ سے صحت سے متعلق بیٹے حسن نواز کا کہناہے کہ والدہ کی طبیعت میں تھوڑی سی بہتری آئی ہے لیکن وہ تاحال وینٹی لیٹرپر ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حسن نواز نے بتایا کہ ان کی والدہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ان کی حالت میں معمولی سی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کلثوم نواز اب تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں کھولتی ہیں اور پھر بند کردیتی ہیں۔
اس سے قبل 12 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں گرفتاری سے ایک دن قبل مریم نواز نے ٹویٹر پر بتایا کہ تیس دن میں پہلی بار امی نے آنکھیں کھولی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ انہوں نے ہمیں پہچانا یا نہیں جب کہ والدہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے گزشتہ ایک سال سے لندن میں موجود ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں۔