Featuredپاکستان

اب کوئی جائیداد خفیہ نہیں رکھی جا سکتی ، حکومت پاکستان کی طرف سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم

دبئی:حکومت پاکستان نے دنیا بھر کے اوورسیز پاکستانیز کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت اوورسیز پاکستانیز پاکستان میں موجود اپنی جائیدادوں کو معمولی ٹیکس ادا کرکے قانونی حیثیت سے لا سکتے ہیں۔

اس سلسلہ میں قونصلیت آف پاکستان دبئی مین ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو FBRاسلام کے چیئرپرسن طلحہٰ عزیزخان ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایڈیشنل دائریکٹر قادر بخش ، قونصلیت آف پاکستان دبئی کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان اور پریس قونصلر عاشق حسین شیخ موجود تھے۔ پاکستان سے آئے افسران نے کہا کہ بتہ سے اوورسیز پاکستانیز کی جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں۔ ایسی جائیدادوں کو نیٹ میں لانے کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم شروع کی گئی ہے جس کی آخری تاریخ 31جولائی 2018 ہے۔

اس تاریخ سے قبل اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے ان کی جائیدادوں کے بارے میں کوئی سوال نہین پوچھا جائے گا اور ان کی فراہم کردہ معلومات بھی خفیہ رکھی جائیں گی۔ ای فائلنگ کے ذریعے ازخود اپنی جائیدادوں کو رجسٹرڈ کرانے والے 2 سے پانچ فیصد ادائیگی کر کے اپنی جائیدادوں کو قانونی حیثیت میں لا سکتے ہیں۔ پاکستان سے آئے افسران نے کہا کہ اب کوئی جائیداد خفیہ نہیں رہ سکتی لہٰذا اس سکیم سے فائدہ اُٹھائیں۔

اس موقع پر موجود میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگ بھی میں تھے۔ کمیونٹی افراد نے کہا کہ 31جولائی بہت مختصر تاریخ ہے اُسے آنے میں چند دن رہ گئے ہیں۔ لہٰذا ٹیکس نیٹ میں آنے اور جائیدادوں کو رجسٹرڈ کرانے میں مزید وقت درکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اس سے استفادہ کر سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close