پاکستان

محکمہ نظم ونسق کا اجلاس ،یوم آزادی کی تقریبات کے شیڈول اورتیاریوں کاجائزہ لیا گیا

کوئٹہ:یوم آزادی کی تقریبات اورتیاریوں سے متعلق محکمہ نظم ونسق میں اجلاس ہو اجس میں یوم آزادی کی تقریبات کے شیڈول اورتیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس کی بریفنگ کے مطابق 13اور14اگست کواہم سرکاری عمارتوں پرچراغاں کیاجائےگا اوریوم آزادی کاآغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگاجس کے بعد14اگست کو8بجکر58منٹ پرسائرن بجائے جائیں گاجس پر2منٹ کے لئے ٹریفک روک دیا جائےگا۔اس کے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر پرچم کشائی کریں گے جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے مشاعرے،تقریری مقابلے اورمصوری کی نمائش بھی ہوگی اور مختلف اسکولوں میں یوم آزادی کی تقاریب کابھی اہتمام کیاجائےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close