Featuredاسلام آبادپاکستان

کسی قسم کاکوئی این آراو نہیں ہوگا، سڑکوں پرآناہے، تو ہم کنٹینردینےکوتیار ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج  قوم سے خطاب کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام خوشخبری سناتاہوں، سعودی عرب سے زبردست پیکج ملا ہے۔ پہلے دباؤ تھا آئی ایم ایف سے  زیادہ قرضہ لیں، اب زیادہ قرض نہیں لیناپڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب جیسے پیکج کے لیے مزید دو ممالک سے بات ہورہی ہے ، امید ہے تنخواہ دار طبقے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یمن کی لڑائی ختم کرانے کے لئے پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے گا، مسلم دنیا چاہتی ہے کہ یہ جنگ ختم ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوجماعتوں نے پچھلے 10سال میں ملک میں حکومت کی، 1971میں پاکستان کا کل قرضہ 30ارب روپےتھا، 10سال میں ان دو جماعتوں نے ملک کاقرضہ 30ہزار ارب تک پہنچا دیا، آج پاکستان پربجلی کاسرکلرڈیٹ1200 ارب روپے ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت 1200ارب روپےکاقرضہ چھوڑکرگئی، ن لیگ کی حکومت40ارب روپےویلفیئرفنڈ کا قرضہ اور اسٹیل مل کے ورکز کا پیسہ کھا گئی۔

انھوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لئے سڑکوں پر احتجاج کے لئے آرہے ہیں، پیسہ نہ ہونےکےباوجودپنجاب حکومت 57ارب روپے کے چیک جاری کرگئی، اب یہ لوگ دباؤ ڈال رہےہیں تاکہ ان کواین آراومل جائے۔وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کاکوئی این آراو نہیں ہوگا، سڑکوں پرآناہے،تو ہم کنٹینردینےکوتیار ہیں،کھانابھی پہنچائیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج فالودے والے کے اکاؤنٹ سےڈھائی ارب روپے نکل رہے ہیں، ان اکاؤنٹس میں چوری کا پیسہ منتقل کیاجاتا ہے، یہ سمجھتےہیں ہمیں ڈرائیں گےدھمکائیں گےاورہم چھوڑدیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی تو ہم نے مقدمات نہیں بنائے، آڈٹ کررہے ہیں، فی الحال ان پرسارےکرپشن کے پرانے مقدمات چل رہے ہیں، یہ لوگ نیب کےکیسزپرہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن نیچے آرہی ہے اور مزید نیچے آئے گی، منی لانڈرنگ ختم کرنے کے لئے اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں، بیرون ملک سرمایہ کاری اور بےروزگاری ختم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ویزا فیس میرےکہنے پرکم کر دی، جو خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشااللہ ڈالر آنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، 50لاکھ گھر بننے سے 40انڈسٹریز کو فروغ ملے گا، روزگارکے مواقع ملیں گے، نچلےطبقے کے لیے کچھ دنوں میں پیکج کا جلد اعلان کروں گا۔ تھوڑے دنوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ کرپشن کےکینسر کو نکال رہے ہیں معاشرے کو تھوڑی تکلیف ہوگی، غیرملکی سرمایہ کارپاکستان میں سازگارماحول کا انتظار کر رہے ہیں، ایسا ماحول بنائیں گے کہ باہرسےسرمایہ پاکستان آئے، جلدوقت آئے گا، قرضہ مانگنے کے بجائےہم قرض دینے والے بنیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے گذشتہ دونوں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں اقتصادی معاہدوں میں اہم پیش رفت ہوئی اور پاکستان نے سعودی عرب سے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کیا۔سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن پر 3، ادھارپرتیل کے لئے9ارب ڈالر دے گا۔ ساتھ ہی سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے. سعودی عرب کی جانب سے3 ا رب ڈالر ایڈوانس دیے جائیں گے، ایڈوانس ایک سال کے لیے ہوگا، سعودی عرب سےاقتصادی و معاشی معاہدہ تین سالہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close