کراچی میں کوروناوائرس کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر
شہر کی 11 یونین کونسلز (یوسیز) کو مکمل سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیےگئے ہیں۔
ڈپٹی کمنشر ایسٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق
یوسیز میں نہ کسی کو جانے کی اجازت دی جائے گی
اور نہ ہی وہاں سے نکل کر کوئی شہر کے دوسرے علاقوں میں جا سکے گا۔
جن یوسیز کو سیل کیا گیا ہے ان میں یوسی 6 گیلانی ریلوے، یو سی 7 ڈالمیہ یو سی 8 جمالی کالونی، یوسی 9 گلشن کو سیل کیا جارہا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ایسٹ کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری، یو سی 13صفورہ،
یو سی 14فیصل کینٹ، یوسی 2 منظورکالونی، یوسی جیکب لائن اور
یوسی 10جمشید کوارٹرز بھی سیل ہونے والی یونین کونسلز میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جن یوسیز کو سیل کیا جارہا ہے وہاں کیسز زیادہ ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوسیز کو سیل اس لیے کر رہے ہیں کہ کورونا کیسز کو روکا جائے۔
ڈپٹی کشنر ایسٹ نے پولیس اور رینجرز کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں
جو ایک انتہائی تشویشناک بات ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔
ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں
جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے
، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات بھی ہوئی ہیں جو کہ ایک زیادہ تعداد ہے۔