پاکستان
عید الضحیٰ پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کا تحفہ دینے کی تیاریاں جاری
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عید پر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عید الضحیٰ پر عوام کےلیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا تحفہ تیار کرلیا۔
حکومت کی جانب پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر اضافے سے 107 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈڈیزل 9.50 اضافے سے 111 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کا تیل 6 روپے اضافے سے 60 روپے فی لیٹر کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.
اسی طرح لائٹ ڈیزل 6 روپے اضافے سے 56 روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے.