پاکستان

وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے صحت کی ذمہ داریاں ڈاکٹر فیصل سلطان کو سونپ دی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی برائے صحت کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزارت قومی صحت حکام نے وزارتی امور پر بریفنگ دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان ایک روز قبل معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا تھا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، کرونا وبا کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم نے اسلام آباد بلالیا تھا۔

ڈاکٹر فیصل اسدعمر کے ہمراہ این سی او سی میں متحرک کردار ادا کرچکے ہیں جبکہ وہ شوکت خانم اسپتال میں بھی اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، ذرایع نے کہا تھا کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر الزام کی زد پر تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close