پاکستان

وزیرتعلیم پنجاب کا آئندہ ماہ سے اسکول کھولنے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیرتعلیم نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے 15 ستمبر سے اسکولوں میں تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والے کوویڈ 19 وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں اسکول بند کردئیے گئے تاہم اب وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کئی ماہ کی بندش کے بعد اسکول کھولنے کی تاریخ بتادی ہے۔

ساتھ ہی مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں تدریسی عمل بحال ہونے کا دارو مدار کرونا وبا پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔

مراد راس نے مزید کہا کہ 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق جو ایس او پیز تیار کیے ہیں ان کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بٹھائے جائیں گے، جگہ کی قلت والے اسکولز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹس میں بچوں کو پڑھایا جائے گا۔

ایس او پیز کے تحت ایک ڈیسک پر 3 کے بجائے 2 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کو حساب، انگریزی اور سائنس مضامین پڑھائے جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھونے کا انتظام لازمی کیا جائے گا، سینی ٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close