اللہ زخمیوں جلد صحتیابی عطا کرے، وزیراعظم عمران خان کا بیروت دھماکوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے لبنانی دارالحکومت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے، ہم اس مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے خوفناک دھماکوں پر اظہار افسوس وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بیروت دھماکوں پر انتہائی افسوس ہے۔
Deeply pained to hear of the massive explosions in Beirut with precious lives lost & thousand injured.We stand in solidarity with our Lebanese brethren in their difficult hour, sharing their sorrow & grief. May Allah grant speedy recovery to the injured & strength to the bereaved
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 5, 2020
انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر شدید افسوس ہے، اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور متاثرہ خاندانوں کو ہمت دے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ پر واقع گودام میں ہونے والے خطرناک دھماکے نے پورے شہر کو لرزا کر رکھ دیا، دھماکے سے بندرگاہ اور اس کے نواح میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 کلومیٹر دور تک کاروباری و رہائشی عمارتیں اور گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔
دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 78 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ تین ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔
لبنانی دارالحکومت میں ان خوفناک دھماکوں کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔