پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے والا مسافر گرفتار

اسلام آباد : بین الااقوامی ہوائی اڈے پر ایف آئی اے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایمیگریشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے والے مسافر اور جعلی ویزا فراہم کرنے والے ایجنٹ کو پکڑ لیا۔

سیالکوٹ کا رہائشی محمد بلاول ای کے 781 کے ذریعے کینیڈا جارہا تھا کہ دوران ایمیگریشن مسافر کا کینیڈا کا ویزا جعلی نکلا۔

بلاول کی نشاندہی پر سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر عامر اکرم کو بھی حراست میں لے لیا۔

ایجنٹ نے مسافر محمد بلاول کو 35 لاکھ روپے کے عوض جعلی ویزہ فروخت کیا تھا, فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مسافر اور انسانی اسمگلر کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close