پاکستان کیخلاف سازشیں کرنیوالے اپنے عزائم میں ناکام ہونگے، اسد قیصر
لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ملکی ترقی کےلیے سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے حکومتی، سیاسی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی، اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں تمام اراکین کو بات کرنے کا یکساں موقع دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور قانون سازی کےلیے اپوزیشن کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔
چوہدری سرور الحمداللہ پاکستان کا دنیا میں امیج بہتر ہورہا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مشکل فیصلے کررہی ہے، عام آدمی کےلیے احساس پروگرام جیسے منصوبے تاریخی اقدادم ہیں۔