اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مظلوم باپ جس کی معصوم بیٹی کو ظلم کے بعد جان سے مار دیا گیا اور نوٹنکیوں کا ٹولہ اسے اپنے درمیان بٹھا کر قہقہے لگاتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنما زینب کے بات کو اپنے بیچ بٹھا کر قہقہے لگاتے رہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا، ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ جب ننھی زینب کے والد نے بات کرنا چایئ تو اس کا مائیک بند کردیا گیا۔
احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تھا کہ بے حسی و شقی القلبی کا واقعہ فخر سے بیان کرتے شرم تو نہیں آتی احسن صاحب؟
ٹؤئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جی!زینب کے والد کے ساتھ بیٹھ کر آپ کے وزیر اعلیٰ اور رانا ثنا نے ان کا مذاق اڑایا، زبردستی مائیک بند کردیا، آپ کی باتیں اور حرکتیں تو قابل بیان بھی نہیں۔
ایک مظلوم باپ جس کی معصوم بیٹی کو ظلم کے بعد جان سے مار دیا گیا اس کو اپنے بیچ بٹھا کر نوٹنکیوں کا ٹولہ قہقہے لگاتا رہا اور جب ننھی زینب کے والد نے بات کرنا چاہی تو اسکا مائیک بند کر دیا۔
شرم تو نہیں آتی بے حسی اور شقی القلبی کے اس واقعہ کو فخر سے بیان کرتے ہوئے احسن صاحب https://t.co/sSSBl6JSzs pic.twitter.com/le13nfaUGA— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 13, 2020