Featuredپاکستان

کرونا کیسز کی تعداد اضافہ، اسد عمر کی عوام سے بڑی اپیل

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے، کراچی کی انظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ہفتے سے اوسط کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد دو فیصد سے کم تھی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پچھلے ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 2 فیصد سے زائد رہی، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر نے سر اٹھانا شروع کردیا تھا جس کے بعد اکتوبر کے اوائل میں حکومت کی جانب سے منی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا تاکہ وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close