Featuredپاکستان

شاہ محمود قریشی کا ازبک وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ازبک ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ازبکستان کے ہم منصب سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے کیا، اس دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورازبکستان کے درمیان گہرے برادرانہ مراسم ہیں اور ان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےلیے پُر عزم ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی سیاسی مشاورت کا افتتاحی دور اسلام آباد میں جلد منعقد ہوگا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان میں تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق کیا اور شاہ محمود قریشی نے ازبک وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کو دہرایا، جس پر ازبک وزیر خارجہ نےوبائی صورتحال میں بہتری کے بعد دورے پر آمادگی ظاہر کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close