Featuredپاکستان

کرونا کیسز کے باعث این سی او سی پابندیاں بڑھانے پر مجبور

موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات اور شادی ہالز بند کرنے کی شفارش

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوامی تقریبات، انڈور شادی اور ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کوآرڈینیٹراین سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان ، وزیرتعلیم شفقت محمود،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامر اکرام شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں کوروناکیسز،ایس اوپیزپرعملدرآمدکی صورتحال ، تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز اور ایس او پیز پر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔

صوبائی چیف سیکریٹریز نے کوروناکیسز،ایس او پیزپرعملدرآمد اور متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

بڑے عوامی تقریبات پر پابندی اور کورونا کے ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے کی سفارش


کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے پر این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ، این سی او سی نے بڑےعوامی تقریبات پر پابندی اور کورونا کے ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے کی سفارش کر دی ، تجویزکےمطابق پانچ سو سے زائد افراد کے اجتماع پرفوری پابندی لگائی جائے۔

وفاقی و صوبائی متعلقہ حکام نے این سی او سی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے پھیلاؤکی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے۔

موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کی سفارش


این سی او سی نے موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کی سفارش کر دی ، قبل از وقت تعطیلات کی سفارش طلباکی حفاظت، وباکا پھیلاؤ روکنےکے لیے ہے۔

شادی تقریبات سے متعلق نظر ثانی شدہ گائیڈ لائنز جاری


شادی تقریبات سے متعلق نظر ثانی شدہ گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں ، جس کے تحت شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات میں 500مہمان شریک ہو سکیں گے ، شادی تقریبات کی گائیڈ لائنز کا اطلاق 20نومبر سے ہو گا۔

وزیرتعلیم کی زیرصدارت 16نومبر کو اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، اجلاس میں فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات ناگزیر

ملک بھرمیں مزارات فوری طور بند کرنے اور سینما ہالزاور تھیٹرز کی فوری بندش کی سفارش

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close