Featuredپاکستان

کرونا سے متاثرہ وکیل چیف جسٹس کے روبرو پیش، سپریم کورٹ میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد : بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود چیف جسٹس سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوگئے۔

ڈاکٹر عدنان نے سپریم کورٹ میں حاضری کے موقع پر چیف جسٹس کو بتایا کہ مجھے کرونا ہے لیکن آپ کی عدالت میں پیش ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکیل کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کے انکشاف پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

چیف جسٹس نے وکیل سے پوچھا آپ کرونا کا شکار ہیں تو عدالت کیوں آئے؟ آپ دوسروں کی زندگیوں سے بھی کھیل رہے ہیں۔

چیف جسٹس کے سوالات پر وکیل ڈاکٹر عدانان نے بتایا کہ تین دن قبل کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب کیس ملتوی کرنے کی درخواست بھجوائی تھی، جس پر عدالت کی جانب سے میرا کیس خارج کردیا گیا۔

کرونا کا شکار وکیل نے کہا کہ آج ہائر ایجوکیشن کے لیکچررز کا اہم کیس لگا تھا اس لیے آگیا۔

چیف جسٹس نے بیرسٹر عدنان کے جواب پر کہا کہ آپ کمرہ عدالت سے فوری طور پر چلے جائیں اور اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں، چیف جسٹس کے اسرار پر وکیل بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کمرہ عدالت چھوڑ کر چلے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close