Featuredپاکستان

کرونا ویکسین کا حصول، این سی او سی کی اہم پیشرفت

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے حصول سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے حتمی سفارشات مرتب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ویکسین کے حوالے مرتب کی جانے والی سفارشات منظوری کے لیے کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ معاون خصوصی فیصل سلطان کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے سفارشات تیار کی ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا پھیلاؤ کی رفتار، متوقع کرونا ویکسین اور ایس او پیز پر عمل سمیت طبی وسائل کی دستیابی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سربراہ قومی ادارہ صحت میجر جنرل عامر اکرام اور صوبائی چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close