اسلام آباد : چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 56 کرونا مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز میں اضافے اور کرونا مریضوں کی اموات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے۔
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 46 ہزار 376 ہوگئی۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 56 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 202 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 59 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کی ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.8 ہے۔