ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے سڑک پر کچرا پھینکنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے کلری شاہ میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر کارروائی کی گئی ہے جہاں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف زیر تعمیر عمارت کا ملبہ سڑک پر پھینکنے پر پولیس کی مدد سے کارروائی کی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار تینوں افراد کو لیاری کے کلری تھانے منتقل کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں چودہ افراد کو ماسک نہ پہننے پر فی کس پانچ سو روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔