اسلام آبادپاکستان

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بالکل ٹھیک ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں بہت سے لوگ ہیں جو زبردست کام کرتے ہیں، آئیں ملکر عوام کیلئے کام کرتے ہیں ، گفتگو

اسلام آباد (23 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان اپنی صحت اور خوراک کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن سے کہا ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر عوام کیلئے کام کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں بہت سے لوگ ہیں جو زبردست کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگ ہیں جو تیلی لگانے والے ہیں، ان پر کرپشن کے کیسز ہیں، الیکشن ریفارمز پر آکر بیٹھیں، ہارس ٹریڈنگ سمیت تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ن لیگ نیب پر حملے کی تیاری کررہی ہے، یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے، نیب ترمیم کو الگ رکھیں، نیب پر مرضی کی ترامیم نہیں ہوسکتیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں پر حملہ کرنا مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close