کورونا کے 200 نئے کیسز میں سے 91 کا تعلق کراچی سے ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی ۔23مارچ (23 مارچ2021ء) :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے صوبہ میں مجموعی طور پر 6 ہزار 304 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 200 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کوجاری بیان میں کہی ہے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے مزید3 مریض انتقال کرگئے ، انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4482 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید 146 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 53ہزار 981 ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صوبہ میں مجموعی طورپر کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 32 لاکھ 25 ہزار 544 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 لاکھ 63 ہزار 663 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 5 ہزار 200 مریض زیر علاج ہے ، جن میں سے 4 ہزار 925 گھروں میں ،8 آئسولیشن سینٹرز اور 267 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 247 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے کے 200 نئے کیسز میں سے 91 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی کے 34،کورنگی 22،ضلع جنوبی 19، ملیر اور ضلع غربی 6،6 اور ضلع وسطی کے 4 کیسزشامل ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان سے 19، حیدرآباد 18،خیرپور9،سجاول 8، مٹیاری، عمرکوٹ اور شہید بے نظیر آباد6۔6،ٹنڈو الہیار اور ٹھٹھہ 5۔5، گھوٹکی، شکارپور اور میرپورخاص3۔3، جیکب آباد اور جامشورو میں سے 2۔2 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔