اسلام آبادپاکستان

قراردادِ پاکستان سے بنیادی رہنما اصولوں کوسمجھنے کا سبق ملتا ہے ‘مسرت جمشیدچیمہ

لاہور (23 مارچ2021ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 23مارچ کا دن قیام پاکستان کیلئے ہمارے آبائو اجداد کی عظیم اور انتھک جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے، قراردادِ پاکستان سے بنیادی رہنما اصولوں کوسمجھنے کا سبق ملتا ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ قوم کو ا س سال بھی یوم پاکستان پر کورونا وباء کاچیلنج درپیش ہے ،ہمیںاتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آزمائش میں ہمیں بطور پاکستانی قوم قربانی، ایمان، اتحاد اور تنظیم کی اعلی اخلاقی اقدار کو اپنانا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قائد اور اقبال کے مشن کے مطابق پاکستان کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، حکومت پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔علاوہ ازیںانہوں نے کہا کہ مریم نوازجتھوں کے ہمراہ نیب میں پیش ہونے کی بجائے عام شہری کی طرح پیش ہوں ، کرپشن کی بارات کے ہمراہ نیب پیشی کی تیاریوںپر پوری قوم حیران ہے۔ انہوںنے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کاتحفظ کرنے کے ذمہ دار ہیں اور اس میں کوئی کسراٹھانہیںرکھی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close