اسلام آبادپاکستان

ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی ،وزیر صحت سندھ نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو خط لکھ دیا

جناح اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے حوالے سے جاری کیے جانے والا نوٹی فکیشن فوری واپس لایا جائے،ڈاکٹرعذرا پیچوہو
کراچی(23 مارچ2021ء) کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کے فیصلے کے حوالے سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہونے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فیصل سلطان کو خط لکھ دیا ہے ۔
صوبائی وزیر صحت نے معاون خصوصی برائے صحت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وفاق بتائے کہ سندھ کے ان تین اسپتالوں پر خرچ کیے گئے 100ارب روپے کب واپس کرے گا ۔اسپتالوں کے لیے بورڈ آف گورنرز بنانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے ۔17مارچ کو جناح اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے حوالے سے جاری کیے جانے والا نوٹی فکیشن فوری واپس لایا جائے تاہم وفاقی حکومت اسپتالوں کا انتظام چلانے کے لیے سندھ حکومت سے معاہد ہ کرسکتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close