اسلام آبادپاکستان

محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دیدی

اسلام آباد(24 مارچ ۔2021ء) محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دے دی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں .
این سی او سی اجلاس میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا.

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو مزید کچھ روز بند رکھنے کی تجویز دی ہے تاہم صوبوں کی رائے کے بعد ہی تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا. اجلاس میں امتحانات کے شیڈول، نئے تعلیمی سال اور امتحانات کے نصاب پر بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود میڈیا کو بریفنگ دیں گے اور فیصلوں سے آگاہ کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close