پاکستان اسٹیٹ آئل کے بقایاجات پھر351ارب پر جاپہنچ
کراچی(24 مارچ2021ء) حکومتی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل کے حکومتی اور نجی کمپنیوں کے ذمہ بقایاجات ایک بار پھر بڑھ کر تین کھرب 51 ارب روپے ہوگئے ، پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پی ایس او کے بقایاجات میں اضافہ حکومتی اورنجی کمپنیوں میں شامل پاور سیکٹر کے ذمہ واجب الادا ہیں کیونکہ حکومتی اور نجی کمپنیوں نے وفاق سے گردشی قرضہ کی مد میں کیے جانے والے معاہدے کے تحت 4کھرب تین ارب روپے کی فراہمی شروع نہیں ہوئی ۔
پی ایس او کی نادہندہ کمپنیوں میں حکومتی جنکوز اور سی پی پی اے کے ذمہ ایک کھرب 34ارب روپے واجب الاد ہیں جبکہ نجی کمپنیوں میں حبکو کے ذمہ 53ارب روپے جبکہ کیپکو کے ذمہ 12ارب روپے واجب الادا ہیں ، اسی طرح پی ایس او نے ایس این جی پی ایل سے بھی بقایاجات کی مدمیں ایک کھرب 21ارب روپے وصول کرنے ہیں،اسی طرح پی ایس او نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز سے 21ارب روپے کے بقایاجات وصول کرنے ہیں جب کہ پی ایس او نے وفاقی حکومت سے بقایاجات کی مدمیں 9ارب وصول کرنے ہیں ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پی ایس او نے مقامی اور بین الاقوامی ریفائنریوں اور سپلائرز کے 65ارب روپے دینے ہیں جس میں سے 19ارب روپے مقامی ریفائنریوں کے اور بین الاقوامی سپلائرز کے 46ارب روپے دینے ہیں ۔