اسلام آبادسندھپاکستان

کراچی،آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی(24 مارچ2021ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج(جمعرات)سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے جبکہ اب کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازکے مطابق مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہوائوں کا رخ تبدیل ہوگا، کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔انہوں نے بتایاکہ 30 مارچ کے بعد کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close