اسلام آبادسندھپاکستان

سندھ پولیس کا افسر منشیات فروش نکلا، لاکھوں ڈالرز مالیت کی منشیات برآمد

کراچی(24 مارچ2021ء) سندھ پولیس کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا، اینٹی نارکوٹکس فورس حیدرآباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے گھر سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق اے این ایف حیدرآباد نے خفیہ اطلاع پر میرپورخاص میں ایس ایچ او کے گھر پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس افسر کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

این اے ایف ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوکے گھرسے 496کلو حشیش، 24کلو ہیروئین، شراب سمیت کلاشنکوف،2پستول، رپیٹر،سیون ایم این اورمتعدد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، اے این ایف ٹیم کو دیکھ کر ایس ایچ او تھانہ میرپور خاص کنور سنگھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حکام نے ملزم کے خلاف مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اے این ایف کے مطابق برآمد منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں12لاکھ ڈالرسے زائد بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close