اسلام آبادپاکستانپنجاب
مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی تمام پارٹیوں کی سینئر قیادت کونیب لاہور پہنچے کی ہدایت
لاہور(24 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور پیشی کے موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام پارٹیوں کی سینئر قیادت بھی نیب لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ۔
جے یوآئی کی جانب سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نیب لاہور پہنچیں گے ۔جے یو آئی نے مشاورت کے بعد (ن )لیگ کو ناموں سے آگاہ کردیا ۔جے یو آئی نے کارکنان کو بھی 26 مارچ کو نیب لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی