اسلام آبادپاکستانپنجاب

پیپلزپارٹی کارویہ بہتر نظر آرہا ہے ،(ن) لیگ کی لیڈر شپ نابالغ ہاتھوں میں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (24 مارچ2021ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کارویہ بہتر نظر آرہا ہے لیکن (ن) لیگ کی لیڈر شپ نابالغ ہاتھوں میں ہے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات پر ایک بار پھر سنجیدہ کوشش کی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، اپوزیشن اگر انتخابی اصلاحات کمیٹی میں نہیں آتی تو پھر موقع کھودے گی۔
نہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں اور اس میں اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہیے، ہم نے اپنا ایجنڈا دیا ہے اب اپوزیشن کو اس پر آگے بڑھنا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارویہ بہتر نظر آرہا ہے لیکن (ن) لیگ کی لیڈر شپ نابالغ ہاتھوں میں ہے ،مریم نواز کی پارلیمنٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، مریم نواز، فضل الرحمان نظام کا خاتمہ اور پیپلز پارٹی نظام آگے بڑھانا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمنٹ میں موجود لیڈر شپ کو معاملات ہاتھ میں لینا چاہئیں اور انتخابی اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close