اسلام آبادسندھپاکستانپنجابکھیل و ثقافت

شرجیل خان انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ میں متاثر کرنے میں ناکام

لاہور (24 مارچ 2021ء ) اوپنر شرجیل خان دورہ افریقہ سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ کے دوران متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ۔ ٹیم گرین کے خلاف ٹیم وائٹ کے لئے کھیلتے ہوئے شرجیل نے 14 گیندوں پر 19 رنز بنائے جس کے بعد انہیں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔
شرجیل نے ٹیم گرین کے 50 اوورز میں 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا ۔
شاہین آفریدی نے اپنے تیسرے اوور میں شرجیل کی وکٹ حاصل کی ، اوپنر کا کیچ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پکڑا۔ شرجیل پیر کے روز پہلے انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ میں شامل نہیں ہوئے تھے کیوں کہ انھیں ٹیم مینجمنٹ نے علیحدہ سے ٹریننگ کرنے کا کہا تھا ۔ ٹیم گرین کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 112 رنز بنائے جبکہ اوپنر فخر زمان نے 58 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے 48 رنز کی باری کھیلی۔ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیم وائٹ کے لئے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close