مریم نواز کو مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے ریلیف ملا
لاہور (25 مارچ 2021) جمیعت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے ریلیف ملا کیونکہ اظہارِ یکجہتی کے لیے نیب آفس جانا تھا۔بلاول کی بات پر تبصرہ کرنے سے قیادت نے منع کیا ہے۔ سینٹ الیکشن میں پشت طاقتیں پھر سامنے آگئیں۔پیچھے والے ہاتھ کھڑا کر دیتے تو وقت سے پہلے عمران خان گھر چلا جائے گا۔
بظاہر قوتیں عمران خان کو دھکا دے رہی ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کارکنوں کو متحرک کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے ریلیف ملا کیونکہ ہم نے اظہار یکجہتی کے لئے نیب آفس جانا تھا۔
– واضح رہے کہ مریم نواز کو 26 مارچ کو نیب کے لاہور آفس میں پیشی کے لیے طلب کیا گیا تھا، جس پر پی ڈی ایم نے نیب آفس کے باہر کارکنان کو جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ڈی ایم کے اِس فیصلے کے بعد گزشتہ روز نیب نے وزارت داخلہ سے نیب لاہور آفس کے باہر رینجرز تعینات کرنے کے لیے خط لکھا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیب آفس کے باہر رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔ مریم نواز نے اپنے حالیہ ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ نیب والے ایک نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں، اسی نہتی لڑکی سے جس پر نیب نے قاتلانہ حملہ کیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ جو سلوک اور رویہ نیب نے دوران حراست مریم کے ساتھ رواں رکھا، اُس کا حساب ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سب آگے گا قوم کے سامنے، ناموں سمیت۔گذشتہ روز نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ سوال نامہ گھر بھجوایا جائے گا۔