اسلام آبادپاکستانپنجاب

کورونا : 9 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ، اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (25 مارچ 2021ء ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے 9 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ 3 ہزار 946 نئے کیسز سامنے آگئے جب کہ مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی ) کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس سے پاکستان می اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 28 تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس مرض سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہو گئی ہے جب کہ اس وقت ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 بتائیا گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں مجموعی طور پر 6 ہزار 99 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 482 ، اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 246 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اس کے علاقہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 554 ، گلگت بلتستان میں 103، صوبہ بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 339 افراد لقمہ اجلا بن گئے۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے سامنے آنے والے کیسزکی تعداد 53 ہزار 684 ہوچکی ہے ، جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 314 ہے ، اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815 اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787 اس مرض کا شکار ہوئے جب کہ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 395، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977 افراد اب تک عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close