اسلام آبادسندھپاکستانپنجاب

حکومت کی مشکلات میں اضافہ ، اتحادیوں نے دباؤ ڈالنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (25 مارچ 2021ء ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ، حکمراں جماعت کے اتحادیوں نے دباؤ ڈالنے کی تیاری کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی وزیر اعظم عمران خان پر دباؤ ڈالنے جارہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اتحادیوں کے معاملات حل نہیں کیے جا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان پر آنے والے دنوں میں اتحادی دباؤ ڈالنے جارہے ہیں ، عمران خان اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور یقیناً ان کے سامنے سب چیزیں ہوں گی اور وہ خود سب کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ کون سا ٹیم ممبر کیا کر رہا ہے۔
دوسری طرف حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے این اے 249کے حوالے سے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی ، الیکشن میں اپنا امیدوار میدان میں لانے کا اعلان کر دیا ، تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے درخواست کی تھی کہ وہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار دستبردار کروا لیں، یا اُن کے امیدوار کی حمایت کریں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ سنایا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر رہے ہیں اور مذکورہ انتخابات میں اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گے ، رابطہ کمیٹی نے مختلف ناموں پر غور کرنے کے بعد این اے 249 میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا حافظ مرسلین کو امیدوار نامزد کیا، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں امیدوار دستبردار یا حمایت کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کی۔
رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد اور حمایت نہ کرنے کی ہماری تاریخ رہی ہے ، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کو اپنا جواب دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہو، متحدہ کا امیدوار الیکشن لڑے گا کیونکہ اتحاد اور حمایت الیکشن کے بعد ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close