انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، حکومت نے 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (26 مارچ 2021) انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، حکومت نے 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر صدر عارف علوی نے دستخط کردئیے جس کے بعد ترمیمی ا?رڈیننس میں 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی کے دستخظ کے بعد انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا، آرڈیننس کے نفاذ سے ٹیکس ا?مدن میں 140 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔
آرڈیننس کے ذریعے فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے، فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی، کاروباری مقامات پر این ٹی این کارڈ ا?ویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، دکان پر ٹیکس نمبر ا?ویزاں نہ کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
آرڈیننس میں 62 اداروں کو کریڈٹ ٹیکس کی سہولت دی گئی ہے، رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ سے متعلق ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، آٹو ڈس ایبل سرنجز پر بھی ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے۔
ٹیکس قوانین میں 75 فیصد سے زائد ترمیم کی گئی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھیل کی تنظیموں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کو کریڈٹ میں تبدیل کیا گیا ہے۔یکم جنوری سے نئی آئل ریفائنری لگانے پر ٹیکس عائد ہوگا، درسی کتابیں شائع کرنے والے پبلشر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے تحت ا?مدن کم ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں پر جرمانہ ہوگا، آمدن کم ظاہر کرنے والے پر واجب الادا کے 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
آرڈیننس کے تحت لیبیا فارن انویسٹمنٹ کمپنی کے منافع پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی ہے، فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی گئی ہے جبکہ ارڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بھی ارڈیننس منظور کروا لیا ہے، جس کے بعد عوام پر بجلی کے مزید بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے