اسلام آبادپاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کی انسداد دہشتگردی مشقیں، بھارتی فوج کی شرکت مشکوک

اسلام آباد (26 مارچ 2021) رواں سال کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی انسداد دہشت گردی فوجی مشق کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے جس کے بعد فوجی مشقوں میں بھارتی فوج کی شمولیت کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی مشقوں میں بھارتی فوج کو بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک اعلیٰ فوجی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک بھارتی فوجیوں کو فوجی مشق میں حصہ لینے کی دعوت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ اس طرح کی تربیت کا نتیجہ سیکھنے اور سکھانے، دونوں ہوتا ہے، دہشت گردی کی جڑوں اور نیٹ ورکس کو شکست دینے میں پاکستان کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے مشق کا انعقاد کرنے کا اعزاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) کو دیا گیا ہے اور روس اور چین اور ایس سی او کے ممبران سمیت متعدد ممالک کی ایلیٹ یونٹ اس میں حصہ لے رہی ہیں۔ اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ فوجی مشق ‘پبی – انسداد دہشت گردی – 2021’ رواں سال ستمبر، اکتوبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع این سی ٹی سی میں منعقد کی جائے گی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا ازبکستان کے شہر تاشقند میں علاقائی انسداد دہشت گردی کی تنظیم کی کونسل کے 36 ویں اجلاس میں 18 مارچ کو کیے گئے فیصلوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا یہ اسٹوریز چلا رہا ہے کہ بھارت افواج پہلی بار کسی فوجی مشق کے لیے پاکستان کا سفر کریں گی تاہم فی الوقت یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ خیال رہے کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کا اجلاس 18 مارچ کو ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کی فوجی مشقوں کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close