پاکستانپنجابکھیل و ثقافت
قومی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دورہ افریقہ پر روانہ
لاہور ( 26 مارچ 2021ء ) پاکستانی ٹیم جمعہ کی صبح چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے افریقہ کے دورے پر روانہ ہوگئی۔ قومی سکواڈ 21 کھلاڑیوں اور 13 عہدیداروں پر مشتمل تھا جو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جنوبی افریقہ روانہ ہوا۔ جوہانسبرگ پہنچنے پرپاکستانی ٹیم کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کروانے کے بعد تین روز قرنطینہ میں جائے گی ۔
اس مدت کے دوران اسکواڈ کو تربیت دینے کی اجازت ہوگی۔
پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد وہ 18 اپریل کو زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کے لئے بولایو کے لئے اڑیں گے، قومی ٹیم کی وطن واپسی 12 مئی کو ہوگی۔ گذشتہ روز لاہور میں بدھ کو 50 اوور کے پریکٹس میچ کے دوران بائیں بازو کی میں گریڈ ون ٹیئر کے باعث مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر ہوگئے تھے۔