اسلام آبادپاکستانپنجاب

سینیٹ میں پی ڈی ایم کے مقاصد، جدوجہد اور اتحاد کو دھچکا لگا، احسن اقبال

اسلام آباد (26 مارچ 2021) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مجبوری بتاتی تو نوازشریف نوازشریف خوشی سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دے دیتے، پی ڈی ایم کے مقاصد، جدوجہد اور اتحاد کو دھچکا لگا ہے، مخصوص سینیٹرز جن کی تائید سے مطلوبہ نمبرلیا گیا، سب جانتے ہیں کس کے کہنے پر مخصوص سینیٹرز کی تائید حاصل کی گئی۔
انہوں نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے اعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کو بھی پی ڈی ایم فیصلہ کا احترام کرنا چاہیے تھا۔ پی ڈی ایم کے27 سینیٹرزاعظم نذیر تارڑ پر اعتماد کرچکے تھے۔ مخصوص سینیٹرز جن کی تائید سے مطلوبہ نمبر حاصل کیا گیا، سب جانتے ہیں کس کے کہنے پرہوا۔
اس سے پی ڈی ایم کے مقاصد، جدوجہد اور اتحاد کو دھچکا لگا۔ امید ہے پیپلزپارٹی اس بات پرغورکرےگی کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے جدوجہد میں سب کی بقا ہے۔ مسلم لیگ پی ڈی ایم چارٹرسے متفق جماعتوں سے مل کرسینیٹ اور اسمبلی میں کردارادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے بھی پی ڈی ایم کے فیصلے کے خلاف یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ نیب کو کہوں گا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرعمران خان کوبھی نوٹس کریں۔
واضح رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے 30 سینیٹرز کے حمایتی دستخطوں کے ساتھ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواست جمع کروائی ہے ، چیئرمین سینیٹ اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے ۔
درخواست جمع کروانے کے موقع پر شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو 21 پیپلز پارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی ارکان کی حمایت حاصل ہے، سابق فاٹا کے 2 ارکان، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران کی حمایت بھی حاصل ہے، یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کرنے والوں میں سینیٹرہدایت اللہ ، ہلال الرحمان، مشتاق احمد اور نواب زادہ ارباب عمر فاروق شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close