اسلام آبادپاکستانپنجاب

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (26 مارچ2021ء) پاکستان شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، شاہین ون اے900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا گیا، شاہین ون اے900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج نے مشاہدہ کیا۔اس سے قبل 03 فروری کو پاکستان نے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرے گا، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسی طرح 20 جنوری کو بھی پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے۔ میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا، میزائل نے بحیرہ عرب میں کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close