اسلام آبادپاکستانپنجاب

حکومتی کارکردگی کی تشہیری مہم کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری

اسلام آباد (26 مارچ2021ء) حکومتی کارکردگی کی تشہیری مہم کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی گئی، تشہری فنڈز کی منظوری وزارت اطلاعات کی درخواست پر دی گئی، فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں خرچ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں مالی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے حکومتی اقدامات کی تشہیری مہم کے لیے 1 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ تشہری مہم کیلئے فنڈز کی منظوری وزارت اطلاعات کی درخواست پر دی گئی ہے۔ تشہیری مہم کیلئے فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں خرچ ہوں گے۔اسی طرح گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیا پاکستان سکیم کیلئے نئے کرائٹیریا کی بھی منظوری دیدی ہے۔
پہلے مرحلے میں رواں سال کے آخر تک ایک لاکھ ہائوسنگ یونٹس تعمیر کئے جائیں گے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو نجی شعبے کی شراکت سے گھر تعمیر کرنے کی بھی اجازت دیدی گئی،کھاد کے کارخانے چلانے کیلئے لیٹ پیمنٹ سرچارج کا معاملے پر مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے معاملہ پر پاور ڈویژن کو مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ،تھرکول توانائی منصوبے سے 1320 میگاواٹ بجلی کے حصول کیلئے 15 ارب 25 کروڑ کی ساورن گارنٹی کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں مختلف اداروں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی گئی، ،ریلوے کیلئے پشاور تا جلال آباد ریل لنک کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے چھ کروڑ دس لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی ،قائداعظم اکیڈمی کراچی کیلئے دو کروڑ ترانوے لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ،پاکستان کوارٹرز کراچی کی لیز کی تجدید کیلئے 41 کروڑ 37 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ،پیپرا اتھارٹی میں ای پروکیورمنٹ کیلئے 23 کروڑ 34 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close