اسلام آبادسندھپاکستان

دعاء منگی اغوا کیس، ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات بھی درج

کراچی(26 مارچ2021ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دعا منگی کے اغوا اور تاوان وصول کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت ایف آئی اے نے بھی مقدمات درج کر لیے ہیں۔مقدمات ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سندھ پولیس کی تحریری شکایت پر درج کیے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان زوہیب علی قریشی، محمد طارق عرف شکیل اور وسیم راجہ عرف کامی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، اغوا کی وارداتوں میں استعمال گاڑیاں، جائیدادیں بھی مبینہ طور پر تاوان کی رقم سے خریدی گئی ہیں۔

ملزمان سے تاوان کی مد میں وصول کردہ 39 لاکھ 65 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ برآمد شدہ رقم، اغوا میں استعمال گاڑیاں، جائیدادیں بھی اے ایم ایل کے تحت پراپرٹیز میں شامل ہیں۔ملزمان کے نام پر بینک اکانٹس، مزید جائیدادوں اورگاڑیوں کی نشاندہی کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر تین مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔درخشاں تھانے میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close