اسلام آبادپاکستانپنجاب

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ ، مولانا فضل الرحمان کا مسلم لیگ ن کو خاص مشورہ

اسلام اباد (27 مارچ 2021) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کو خاص مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز مشورہ دیا کہ اگر مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے معاملے پر سخت موقف اختیار کیا اور میڈیا سے مزید گفتگو کی تو اس کا بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو متنبہ کیا کہ اگر سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا گیا اور میڈیا سے مزید گفتگو کی گئی تو اس کا بہت نقصان اٹھانا پڑے گا ، اس لیے پی ڈی ایم کے اگلے اجلاس تک کسی بھی قسم کا درعمل دینے سے گریز کیا جائے۔
خیال رہے ک چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کےسینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے 30 سینیٹرز کے حمایتی دستخطوں کے ساتھ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواست جمع کروائی ہے ، چیئرمین سینیٹ اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے ، درخواست جمع کروانے کے موقع پر شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔
بتایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو 21 پیپلز پارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی ارکان کی حمایت حاصل ہے، سابق فاٹا کے 2 ارکان، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران کی حمایت بھی حاصل ہے، یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کرنے والوں میں سینیٹرہدایت اللہ ، ہلال الرحمان، مشتاق احمد اور نواب زادہ ارباب عمر فاروق شامل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close