اسلام آبادپاکستانپنجاب
سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ممبئی (27 مارچ 2021ء ) بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں 47 سالہ سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ ’ تمام تر احتیاط کے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے تحریر کیا کہ مجھ میں کورونا کی علامات زیادہ نہیں ہیں جب کہ باقی گھر والوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں ہوں، ان کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں‘۔
یاد رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد 275 ہوگئی ہے جو رواں سال میں سب سے زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 441 ہوگئی۔