اسلام آبادپاکستانپنجاب

پیپلزپارٹی کو کسی نے کہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ مل کر چلیں گے تو آپ کو بہت کچھ ملے گا

اسلام آباد (27 مارچ 2021) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی لیڈر کہتا ہے کہ کہ ثمینہ ممتاز اور نصیب اللہ بازئی کا باپ سے کوئی تعلق نہیں تو انہیں چیلنج ہے میرے ساتھ ون ٹو ون بیٹھ جائیں۔یوسف رضا گیلانی نا صرف سرکاری اپوزیشن لیڈر ہیں بلکہ سلیکٹڈ اپوزیشن لیڈر ہیں۔سلیکٹڈ کا لفظ اب پیپلز پارٹی پر بھی بہت فٹ بیٹھتا ہے۔
حامد میر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی نے کہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ مل کر چلیں گے تو آپ کو بہت کچھ ملے گا۔جولائی میں آزاد کشمیر کے الیکشن میں آپ بہت کچھ دیکھ سکیں گے۔اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام نہیں کر رہی تو اس کا مطلب ہے کسی اور کے ساتھ سیاست کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔
جن چار سینیٹرز نے پیپلزپارٹی کی حمایت کی سب جانتے ہیں کہ وہ کس کی ہدایت پر اپنے فیصلے کرتے ہیں۔سب کو پتہ ہے کہ باپ پارٹی اسٹیبلشمنٹ نے بنائی تھی اور وہ ان سے اجازت لئے بغیر کہیں نہیں جاتے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹڈ قرار ‏دے دیا ہے۔مسلم لیگ نے کے رہنما راناء ثنااللہ کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے بعد اب ایوان بالا کے قائد حزب اختلاف بھی ‏سلیکٹڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ مل کر پاکستان پیپلزپارٹی نے نقصان کا سودا کیا ہے ، اپنے اس طرز عمل سے پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کاجنازہ نکال دیا۔ مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنماء سینیٹر مصدق ملک نے ‏کہا ہے کہ بی ‏اے پی سے پیپلزپارٹی کا الحاق ہمارے لیے حیران کن ہے ، ہمیں آج ‏اس قسم کے فیصلے کی امید نہیں تھی کیوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا ، اس لیے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ہونے والے فیصلے پر ہمیں بہت افسوس ہوا ، پی ڈی ایم کے مستقبل ‏کے متعلق آئندہ چند دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close